حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے اسلامی ممالک مشترکہ فوج تشکیل دیں : دینی و سیاسی راہنما

امت دفاع حرمین شریفین ،سعودی عرب ، جزیرة العرب کیلئے متحد ، خادم الحرمین اور سعودی عوام کیساتھ ہے کانفرنس میں پاکستان،سعودیہ میں تعلقات کی مضبوطی میں جنرل راحیل شریف کے کردار کو بھی خراج تحسین عالم اسلام دفاعِ حرمین کیلئے متحد ہوجائے :علامہ زبیر ظہیر،ضیاء اللہ شاہ ،جلیل شرقپوری ،خبیر آزاد،مفتی عاشق حسین

بدھ 16 نومبر 2016 20:06

حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے اسلامی ممالک مشترکہ فوج تشکیل دیں : دینی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) اتحاد علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام آل مسالک ’’تحفظ حرمین شریفین ‘‘کانفرنس لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی وسیاسی راہنمائوں نے مکہ مکرمہ پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے مشترکہ اسلامی ممالک کی افواج تشکیل دی جائے اور اس ضمن میں تمام مسلم ممالک کی فوری اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کی جائے جس میں مشترکہ طور پر اقدامات کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔

امت مسلمہ دفاعِ اسلام ، دفاع تحفظ حرمین شریفین ، دفاعِ سعودی عرب و دفاع جزیرة العرب کے لئے متحد ہے ،امت مسلمہ مشکل کی ہر گھڑی میں خادم الحرمین شریفین اور سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہے وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں ، امت کا ہر فرد حرمین شریفین پر جان قربان کرنے کو سعادت سمجھتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہارعلامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ،مولانا عبد الخبیر آزاد،جلیل احمد شرقپوری،مولانا عبد الوہاب روپڑی،الحاج پیر ولی اللہ شاہ بخاری صدر علماء و مشائخ اہلسنت،علامہ ممتاز اعوان،پیر محمد عثمان نوری،پیر اختر رسول قادری،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، قاضی عبد الغفار قادری،ڈاکٹر عبد الغفور راشد،حافظ شعیب الرحمن،مولانا عبد النعیم،مولانا محمد شفیع جوش ،معین الحق علوی،پیر طارق ولی،محمد یوسف لودھی،محمد شفیق رضاقادری اور اتحاد علماء کونسل کے چیئرمین مفتی سیدعاشق حسین،سینئر وائس چیئرمین حافظ محمد زبیر ورک ودیگر نے تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ کوئی بھی مسلمان فرد حرمت رسول اللہ ؐ اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرسکتا اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کے جال بنتی رہتی ہیں حوثی قبائل کی مذموم حرکتیں اسی سلسلہ کی کڑی ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی عقیدتوں و محبتوں کا محور و مرکز ہیں تحفظ حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ پاک کے پاس ہے دشمن اسلام کو حرمین شریفین کیخلاف سازشیں کرنے پر منہ کی کھانا پڑے گی امن عامہ کو تباہ کرنے میں عالم کفر کا کوئی ثانی نہیں عالم کفر حرمین شریفین کیخلاف ناپاک سازشوں سے باز رہے حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ پوری امت کا مشترکہ دینی فریضہ ہے جس کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرور ت ہے ۔

نیزکانفرنس میں پاک سعودیہ تعلقات کی مضبوطی میں سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے کردار کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا