فلاح انسانیت فائونڈیشن فیصل آباد کے تحت لاٹھیانوالہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 16 نومبر 2016 20:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن فیصل آباد کے تحت لاٹھیانوالہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سپشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نی634مریضوں کا چیک اپ کیا اور ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے انہیںمفت فراہم کی گئیں، جبکہ اس موقع پرسیاسی ومعززشخصیات نے فری میڈیکل کیمپس کی اس کاوش کو سراہا ۔

حافظ عبدالروف چیئرمین فلاح انسانیت فائونڈیشن پاکستان ،فیاض احمد مسئول جماعة الدعوة فیصل آباد،ڈاکٹر ظفر اقبال انچارج فلاح انسانیت فائونڈیشن فیصل آباد ودیگر نے کیمپ کادورہ کیا۔ اس موقع پر حافظ عبدالروف چیئرمین فلاح انسانیت فائونڈیشن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن پر عزم ہو کر خدمت خلق کے کام کو اللہ کے پیارے نبی ﷺ کی سنت سمجھ کر کرتی ہے اور کسی کی مدد کرنے پر دل کو سکون وراحت بھی ملتی ہے۔ کیمپوں پر آنیوالے مقامی افراد کا کہنا تھاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایسے کیمپوں کا انعقاد ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے میڈیکل کیمپ میں لیڈی ڈاکٹرسمیت 5ڈاکٹرو ں کی ٹیم نے 634مریضوں کا چیک اپ کیا ۔کیمپ میں86سے زائدمریضوں کے لیب ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔ اس کے علاوہ جدید کمپیوٹرائزڈ مشینوں کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کا طبی معائنہ کیا گیااور 117مریضوں میں نظر کے چشمے بھی تقسیم کئے گئے ۔