غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن ‘ چار عمارتیں مسمار ‘ ایک سر بمہر

بدھ 16 نومبر 2016 20:01

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن ‘ چار عمارتیں مسمار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روزفیروز پور روڈ پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے چار عمارتیں مسمار اور ایک سر بمہر کر دی -ریحان گارڈن کے قریب غیر قانونی چاردیواری ‘ایلیٹ ٹائون سے ملحقہ غیر قانونی کمرشل تعمیر‘ اس کے بالمقابل غیر قانونی کمرشل طرز کی عمارت اور سکیم کا غیر قانونی طور پر بنایا جانے والاانفراسٹرکچر مسمار کر دیا-خواجہ ہسپتال کی ایک غیر قانونی منزل سر بمہر کر دی ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ماڈل ہاوسنگ سکیم کے لیے نصب کردہ سائن بورڈ بھی توڑ دئیے۔