احتساب سے بچنے کیلئے جعلی دستاویزات کا سہارا لینے والوں کو خواری کا سامنا کرنا پڑے گا‘سراج الحق
حکومت اور اپوزیشن میں موجود لٹیرے احتساب کے شکنجے میں ضرور آئیں گے ، قوم لٹیروں کا بلاامتیاز کڑا احتساب چاہتی ہے اور بیس کروڑ عوام کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہوئی ہیں ، تحریک انصاف ترکی کے صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں موجود ہوتی تو بہتر تھا‘امیر جماعت اسلامی
بدھ 16 نومبر 2016 19:58
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قوم نے سپریم کورٹ سے امیدیں باندھ رکھی ہیں اور عوام چاہتے ہیں کہ قومی امانتوں میں خیانت کرنے اور خزانے کو لوٹنے والوں کے چہروں سے نقاب اترنے چاہئیں اور لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ مشرف اور زرداری حکومت کا بھی مکمل آڈٹ ہوناچاہیے ۔ ملک کو 73 ارب ڈالر کا مقروض کرنے اور قوم کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ان لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں کی بجائے جیل کی کال کوٹھڑیوں میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے بھیس میں لٹیروں کا ٹولہ مسلسل قوم کو دھوکہ دیتا اور ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بنتا چلا آ رہاہے ۔ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی شناخت قائم رکھنے کے لیے قوم کو تحریک پاکستان کے جذبہ سے ایک بار پھر بڑی قومی تحریک اٹھانا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اب بھی دن رات قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور مایوسیاں پھیلانے میں مصروف ہیں اور تاثر یہ دیا جارہاہے کہ پانامہ لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا مگر ہمیں امید ہے کہ ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے اور غریب عوام کی خوشیاں چھیننے والوں کو مزید مہلت نہیں ملے گی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے ۔ ملک بھر کے عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ہر جگہ حکمرانوں کی کرپشن کے چرچے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.