Live Updates

مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے ثابت ہوگیاکہ عمران خان پاکستان کی قیادت کیلئے کسی صورت اہل نہیں،امیرمقام

پاکستان کی خوشی کاہرموقع تحریک انتشارکے سربراہ کوکیوںغمزدہ کردیتاہے، یہ انقلاب کے نام پرانتشارکی تبدیلی لائے ہیں

بدھ 16 نومبر 2016 19:54

مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے ثابت ہوگیاکہ عمران خان پاکستان کی قیادت ..
پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان اورترکی کے مابین دیرینہ،باہمی اعتماداورخلوص کے تعلقات ہیں،دونوںاسلامی اوربرادرانہ رشتوںمیںساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترک صدرطیب اردوان ترقی میںعوامی انقلاب کے بعد پہلادورے پر پاکستان آرہے ہیںاورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے مگرتحریک انتشارنے اپنی منفی روش کوایک بارپھردہراتے ہوئے اس مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کی قابل مذمت روایت قائم کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ پہلی بار نہیںشواہد ثابت کرتے ہیںکہ جب بھی پاکستان کیلئے خوشی کاموقع ہوتاہے توتحریک انتشارکواحتجاج کادورہ پڑجاتاہے،جشن آزادی کے ماہ میں انہوںنے احتجاج کی منفی روایت قائم کی،عزیزدوست چین کے صدرمنتخب ہونے کے بعدپہلی بارجب پاکستان آرہے تھے تواس وقت بھی اس جماعت کودھرنے کابوت چڑھ گیاتھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بھارتی مظالم کے نتیجے میںمقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام اپنی جانیںقربان کررہیںتھے ،اس غم کی گھڑی میںکشمیریوںکیساتھ یکجہتی کیلئے منعقدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ کرنے والے صرفPTIتھی جس کے قائدین نے اس متفقہ قومی مسئلہ پرقوم کے ایک موقف کوتقسیم دکھانے کی سازش کی جس پردشمن کوپراپیگنڈے کاموقع ملا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان خیبرپختونخواسمیت پورے ملک کے عوام سوال کررہے ہیںکہ پاکستان کی خوشی کاہرموقع تحریک انتشارکے سربراہ کوکیوںغمزدہ کردیتاہے، یہ انقلاب کے نام پرانتشارکی تبدیلی لائے ہیں،انکی سیاسی منافقت عوام کے سامنے آشکارہ ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کوتنخواہیںاورمراعات تواچھی لگتی ہیں،خیبرپختونخواحکومت کاپروٹوکول اورہیلی کاپٹرکے مزے جائزہیںلیکن پارلیمنٹ جانے کی دقت نہیںکرتے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے دیرینہ اورمخلص دوستوںکی آمدکے موقع پرعمران خان کواحتجاج اوربائیکاٹ کادورہ پڑنے کی عادت سی ہوگئی ہے جبکہ اپنے عزیزواقارب کیلئے مہم چلانے لندن چلے جاتے ہیں،عمران خان پاکستان کے دوستوںکومنفی پیغام کس کے اشارے پردے رہے ہیں قوم یہ رازجانناچاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ترک صدرکی آمدکے موقع پرمشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ سے ثابت ہوگیاکہ عمران خان پاکستان کی قیادت کیلئے کسی صورت اہل نہیں،ایک عزیزمہمان کی آمداورمشترکہ اجلاس کے موقع پرخطاب کا بائیکاٹ قابل مذمت ہے،یہ مہمان نوازی کی اسلامی،پاکستانی اورپختون روایات کے منافی ہے۔

وزیراعظم کے مشیرنے کہاہے کہ پاکستان کے مفادات اوراسکے وقار کے منافی حرکت کاپارلیمنٹ اورقوم نوٹس لے،پارلیمنٹ ان بھگوڑوںکیخلا ف کاروائی کرے اور قراردادمذمت پاس کرے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کہ نہ ماننے اوراسکابائیکاٹ کرنے کی بجائے عمران خان مستعفی ہوکربنی گالامیںٹیک لگاکے آرام کریںایک زندہ قوم کی قیادت انکے بس کی بات نہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی یہ حرکتیںپورے ملک باالخصوص خیبرپختونخواکیلئے جگ ہنسائی کاباعث بن رہی ہیں،خیبرپختونخواکے عوام ترکی کے عوام کی پاکستان کیلئے محبت،خلوص،اعتماداورہرمشکل میںمددکااعتراج کرتے ہیںاوران کیلئے پرجوش بردرانہ جذبات رکھتے ہیںتاہم پی ٹی آئی قیادت کے اس روئیے پرخفگی کا اظہارکررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام پاکستان تحریک انصاف کے ان نااہل ارکان سے مستعفی ہونے کامطالبہ کرتی ہے جوخیبرپختونخواکیلئے ملک میںجگ ہنسائی کاباعث بن رہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :