بچوں میں ہم نصابی سرگرمیاں بڑھ چڑھ کرہونی چاہئیں،سیدشہزاداختر

بدھ 16 نومبر 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)پیک پرائیویٹ اسکولز سندھ اورہیلپنگ ہینڈز ٹرسٹ کے تحت ضلع کورنگی کے اسکولز کے بچوں میں کے درمیان ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے گورنمنٹ سپیریئرسائنس کالج شاہ فیصل میں منعقد ہوئے،اس موقع پر ضلع بھر سے درجنوںاسکولز کے طلبہ و طالبات کے درمیان کوئز،اسپیلنگ بی اور تقریری مقابلے ہوئے۔

کوئز مقابلے میںکراچی کیڈٹ اسکول کے محمد حسان شیخ نے پہلی اور تقریری مقابلے میں ٹیلی کام فائونڈیشن اسکول کی مناحل اور کے سی ایس اسکول کی طالبہ عطیبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اوراسپیلنگ بی کے مقابلے میں شمی ماڈل اسکول کی رائینا پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کے ایم سی ضلع کورنگی جاوید مصطفیٰ،اسٹنٹ کمشنرضلع کورنگی فہم میمن ودیگر تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر پیک سید شہزاد اختر نے کہا کہ اسکولز کی سطح پرطلبہ و طالبات کے درمیان ہم نصابی سرگرمیاں بڑھ چڑھ کر ہونی چاہئیں،کیونکہ اس سے بچوں کی خدادادصلاحیتیں سامنے آجاتی ہیں، انشاء اللہ یہ ہی بچے آگے چل کر اس ملک کی ترقی میں اپنا کرادا ادا کریں گے،انہوں نے بہترین پروگرام کرنے پر ہیلپنگ ہینڈ ٹرسٹ کی مریم کوثر اور شہریار کو بہترین مبارکباد دی۔تقریب میں پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کی ٹیم جس میں ظفر شیرازی،فہدشریف،وارث شاہ اورنصیر الدین نے شرکت کی،یاد رہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کا فائنل کراچی کی سطح پرکرائیں جارہے ہیںجو3دسمبر کو بحریہ آڈیٹوریم کارساز میں ہوں گے۔