Live Updates

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے اعلانات

بدھ 16 نومبر 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز جمعرات 17 نومبر 2016ء اور بروز جمعہ 18 نومبر 2016ء کوایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کرا سکتے ہیں،ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ امتحانی فارمز کے ساتھ مارکس شیٹ اور انرولمنٹ/رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی لگانا ضروری ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :