Live Updates

انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے 23 نومبر سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کا بیان

بدھ 16 نومبر 2016 19:48

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے 23 نومبر سے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں،جبکہ وہ پرائیویٹ امیدوار جنہوں نے اس دوران اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز امتحانی فارم میں درج کیئے گئے پتوں سے وصول کرلیں جبکہ ایسے پرائیویٹ امیدوارجنہیں بروز ہفتہ 19 نومبر 2016ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز پیر 21 نومبر2016 ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید اورمیٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی کے ساتھ بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور ہوم کنامکس گروپس کے ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بھی تیار کرلیے گئے ہیں اور کالج پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروز جمعرات 17 نومبر 2016ء سے انٹربورڈ آفس سے ایڈمٹ کارڈز وصول کرلیں، جبکہ امیدوار مذکورہ تاریخ کے بعد ایڈمٹ کارڈز اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کریں،محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ریگولر امیدواروں اور ایکس اسٹوڈنٹس کے کسی اعتراض کی وجہ سے روکے گئے ایڈمٹ کارڈ یا ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کیلئے دو پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست ضروری ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :