ڈائیوو بس سروس کے بعد بلاول ٹریولز نامی کمپنی نے بھی آن لائن ٹکٹنگ کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 19:18

ڈائیوو بس سروس کے بعد بلاول ٹریولز نامی کمپنی نے بھی آن لائن ٹکٹنگ کا ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) ڈائیوو بس سروس کے بعد بلاول ٹریولز نامی کمپنی نے بھی آن لائن ٹکٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موٹروے اور دیگر شاہراہوں کے نئے روٹز کے جال بچھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جدید سڑکوں کا جال ملک بھر میں پھیلنے سے کئی نجی ٹریولز کمپنیوں کی جانب سے جدید سفری سہولیات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 2 دہائیوں سے کورین کمپنی ڈائیو نے جدید بس سروس کی فراہمی سے عوام میں خوب پذیرائی حاصل کی۔ اب جدید بس سروس کی فراہمی میں دیگر کئی کمپنیاں بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ صارفین کی سہولت کیلئے ڈائیوو بس سروس کی جانب سے آن لائن ٹکٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اب ڈائیو کے بعد بلاول ٹریولز نامی کمپنی نے بھی آن لائن ٹکٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائیو کی طرح بلاول ٹریولز بھی عوام میں کافی پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :