میپکو نے 6ایگزیکٹو انجینئرز کے تقرر وتبادلے ، 11ملازمین کے ترقی کے احکامات جاری

بدھ 16 نومبر 2016 19:34

میپکو نے 6ایگزیکٹو انجینئرز کے تقرر وتبادلے ، 11ملازمین کے ترقی کے احکامات ..
ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے 6ایگزیکٹو انجینئرز کے تقرر وتبادلوں اور 11ملازمین کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایکسین آپریشن احمد پور ایسٹ ڈویژن ظفرعلی عباسی کو خالی آسامی پر ایکسین ایم اینڈٹی میپکو ڈویژن بہاولپور ، ایکسین لودھراں ڈویژن عبدالرئوف کو ایکسین احمد پور ایسٹ ڈویژن، ایکسین بوریوالہ ڈویژن رانا محمد ایوب خان کو لودھراں ڈویژن، ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل میپکو ہیڈ کوارٹر محمد رفیق کنول کو ایکسین بوریوالہ ڈویژن ،ایکسین میاں چنوں ڈویژن مشتاق احمد کو میپکو ہیڈکوارٹر ، ایکسین عارفوالہ ڈویژن سجاد حسین کو ایکسین میاں چنوں ڈویژن تعینات کیاگیاہے جبکہ ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل میپکو سرکل ساہیوال راشد مقبول کو ایکسین عارفوالہ ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سلیکشن بورڈ کی منظوری سے میپکو فنانس ڈائریکٹوریٹ میپکو کے 2اکائونٹس آفیسرز حافظ عابد صدیق اور عامر عدنان چغتائی کو بنیادی سکیل17میں اپ گریڈ کردیاہے جبکہ اکائونٹس اسسٹنٹس بنیادی سکیل 14سے اکائونٹس آفیسرز بنیادی سکیل 16میں ترقی پانے والے 9ملازمین میں مرزا مبشر نواز بیگ (فنانس ڈائریکٹوریٹ میپکو )، جاوید اختر (فنانس ڈائریکٹوریٹ میپکو )،رانا طالب حسین ( میلسی ڈویژن) ، رب نواز ( تونسہ ڈویژن ) ،اعجاز علی ( رحیم یار خان ڈویژن )، محمد اکمل ( بہاولپور ڈویژن )، محسن عباس (تونسہ ڈویژن )، عاطف علی (مظفرگڑھ ڈویژن )اور آفتاب احمد (میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان ) شامل ہیں ۔