میپکو ریجن میں خراب اور جلے ہوئے میٹرز ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کرنیکا حکم
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:48:57 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:48:57 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:48:57 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:48:57 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:48:56 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:34:52 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:34:49 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:34:46 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:27:54 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:26:18 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:26:14
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

میپکو ریجن میں خراب اور جلے ہوئے میٹرز ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کرنیکا حکم

ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے میپکو ریجن میں خراب اور جلے ہوئے میٹرز ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کرنیکا حکم دیاہے اور کہا ہے کہ میپکو کے پاس میٹروں کی کمی نہیں ہے ۔ شعبہ میٹریل مینجمنٹ خراب میٹرز تبدیل کرنے کے لئے فوری طورپر میٹر ز کا اجراء کرے ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ایس ایز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اوز خراب میٹروں کی تصدیق کریں اور بغیر کسی التواء کے میٹر تبدیلی کا عمل مکمل کیاجائے تاکہ صارفین کو بجلی استعمال کے مطابق بلنگ کی جاسکے ۔انہوں نے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو حکم دیاہے کہ بجلی بلوں پر میٹر ریڈنگ کی تصاویر کی شرح کے 100فیصد اہداف حاصل کئے جائیں اور اہداف حاصل نہ کرنے والے ایس ڈی اوز اور میٹر ریڈنگ سٹاف کے خلاف ایکشن لیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف محکمانہ قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی جانب سے میٹر ریڈرز کی کمی کے معاملہ پر کہا کہ آئندہ ماہ میٹرریڈرز کی کمی پوری کردی جائے گی افسران درست اور واضح تصاویر پرنٹ کروائیں تاکہ صارفین کو مطمئن کیاجاسکے ۔چیف ایگزیکٹو

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 19:34:52 :وقت اشاعت