چین اور امریکہ کی ناگہانی آفات کی صورت میں مشترکہ امدادی مشق کا آغاز

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

کھنمنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین اور امریکہ نے جنوب مغربی چین کے کھنمنگ میں بدھ کو انسانی ہمدردی کی امداد اور ناگہانی آفت کی صورت میں مشترکہ امدادی مشق کا آغاز کیا ۔ تین روزہ مشق میں چین کے 134فوجی اہلکار اور امریکہ کے 89اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ اس مشق میں ہیلی کاپٹر ، کشتیوں کے پل اور انجیئرنگ ، میڈیکل اور طبی آلات استعمال کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس مشق کے نتیجے میں کسی ایک حصے والے سطح مرتفع ملک میں زبردست زلزلے کی صورت میں مشترکہ امدادی مشن کیا جائے گا۔ دونوں ممالک ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز بھی کریں گے جس میں معلومات کے تبادلے اور مشترکہ فیصلہ سازی کے علاوہ فیلڈ مشقوں پر توجہ دی جائے گی جن میں متاثرین کا انخلاء اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور ریسکیو کا عمل شامل ہے ۔ عوامی سپاہ آزادی ( پی ایل ای)جنوبی تھیٹرکمانڈ اور امریکی فوج بحرالکاہل مشق کی نگرانی اور ہدایات دینے کے لئے وفود بھیجیں گے ۔ 24ممالک کے 40فوجی ارکان بھی مشق دیکھیں گے ۔ یہ مشق 2013کے بعد سے چین اور امریکہ کے مابین اس نوعیت کی چوتھی مشق ہے ۔

متعلقہ عنوان :