چین اور بھارت کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

گیارہ روز جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر آپریشنز شامل ہیں،چینی میڈیا

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

چین اور بھارت کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

پونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین اور بھارت کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق دونوں ممالک کے مابین مشترکہ فوجی مشقیں ’’ہاتھوں میں ہاتھ2016‘‘مغربی بھارت کے شہر پونا میں منعقد ہورہی ہیں جس میں پیپلزلبریشن آرمی کے 139فوجی افسران جبکہ بھارت کی طرف سے بھی اتنی ہی تعداد میں فوجی افسران حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

11روز جاری رہنے والی مشقوں میں مشترکہ انسداد دہشت گردی ، مختلف آپریشنز کی فعالیت ، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے اور نیم شہری علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے بارے میں تربیت دی جائے گی ۔ تربیتی مشقوں کے دوران فارغ اوقات میں فوجی افسران ثقافتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین رابطہ سازی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ دونوں ممالک کی افواج کے مابین مشترکہ طور پر ہونے والی یہ چھٹی انسداد دہشت گردی کی مشقیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :