جامعہ سندھ جام شورو، 6 طلباء کواسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 16 نومبر 2016 19:25

حیدرآباد- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے طلباء کی مالی معاونت والے شعبے کی جانب سے جامعہ کے 6 طلباء کو پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور شہید بینظیر ٓاباد، سجاول اور قمبر- شہدادکوٹ کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے دی گئی اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

مالی معاونت والے شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاکم علی مہیسر کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مذکورہ اضلاع کے مختلف تعلقوں، شہروں اور دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے 6 طلباء کو اسکالر شپ کے چیک دیئے گئے ہیں تاکہ اس رقم سے وہ اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کر سکیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو تھے، جبکہ اس موقع پر نوشہروفیروز کیمپس کے پرو وائس چانسلر محمد نواز ناریجو، کمپیوٹر سائنس شعبے کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو، ڈائریکٹر فنانس عبداللطیف سومرو، اسٹوڈنٹس فنانس ایڈ آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاکم علی مہیسر، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمد معشوق صدیق اور دیگر اساتذہ و افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :