اچھی کارکردگی پر اساتذہ کو انعامات دئیے جائینگے،خراب کارکردگی دکھانے والے اساتذہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:21:03 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:21:02 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:20:58 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:20:55 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:20:53 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:20:49 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:17:51 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:17:50 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:17:47 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:17:45 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 19:17:42
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

اچھی کارکردگی پر اساتذہ کو انعامات دئیے جائینگے،خراب کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی بازپرس ہوگی‘شہبازشریف

پنجاب ایجوکیشن سٹینڈر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منطوری،یہ اتھارٹی اساتذہ کی سرٹیفکیشن کی ذمہ دار ہوگی , پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو چلانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی بنانیکا فیصلہ،1350اسسٹنٹ ایجوکیشنل آفیسر زکی بھرتی کی منظوری , باصلاحیت اساتذہ ہی قوم کے نونہالوں کو بہتر انداز سے تعلیم دے سکتے ہیں،ٹیچرزٹریننگ پروگرام پربھر پور توجہ مرکوز کی جائے‘وزیراعلیٰ پنجاب , سکول ریفارمز روڈ میپ پرپیش رفت اطمینان بخش ہے،پنجاب حکومت نے روڈ میپ پر عملدرآمد کے حوالے سے شاندار اقدامات کیے ہیں‘سرمائیکل باربر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔تین گھنٹے سے زائدجاری رہنے والے اجلاس میں چیف منسٹرزسکول ریفارمز روڈ میپ کے تحت کیے گئے اقدامات پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس کے شرکاء نے سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدر آمداور پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیااوراس ضمن میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن سٹینڈر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منطوری دی گئی ،یہ اتھارٹی اساتذہ کی سرٹیفکیشن کی ذمہ دار ہوگی۔ اجلاس کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سکولوں کو چلانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیایہ اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جانے والے سکولوں کے امور دیکھے گی۔برطانوی ماہرتعلیم سرمائیکل باربر نے سکولز ریفارمز روڈ میپ پر عملددر آمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمدسے تعلیمی شعبہ کی بہتری پر مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔سکول ریفارمز روڈ میپ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے معیاری تعلیم کے فروغ میں مدد مل رہی ہے ۔ تعلیم تیزرفتارترقی واحد زینہ ہے ۔تعلیم کی روشنی عام کر کے دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے 70ہزارسے زائد بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکا ل کر سکولوں میں داخل کرایا ہے ۔اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کرتعلیم کیلئے سکولوں میں لانا جنوبی ایشیاء میں پہلی مثال ہے ۔انہوںنے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ باصلاحیت اورقابل اساتذہ ہی قوم کے نونہالوں کو بہتر انداز سے زیور تعلیم سے آراستہ کرسکتے ہیں ۔

انہوںنے ہدایت کی کہ ٹیچرزٹریننگ پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربیت پر بھر پور توجہ مرکوز کی جائے اور اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے کیلئے جدید تربیت اورٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کی مانیٹرنگ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اورکہا کہ کمیٹی کی صدارت میں خود کروں گا اوریہ کمیٹی ٹیچرزٹریننگ پروگرام کے امور کی باقاعدگی سے جائزہ لے گی اور اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائیگا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اساتذہ کی تربیت کیلئے اداروںکواپ گریڈ کیا جائے اور جہاں نئے تربیتی ادارے بنانے کی ضرورت ہے فوری طورپر بنائے جائیں۔عالمی ماہرین کی مشاورت سے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 19:20:49 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان