کمیشن نے وزیر اعظم کی ناہلی بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک معاملہ مؤخر کر دیا ہے ،ْ الیکشن کمیشن نے سپریم کور ٹ کو آگاہ کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ کمیشن میں وزیر اعظم کے خلاف 4 درخواستیں دائر ہوئیں تاہم کمیشن نے وزیر اعظم کی ناہلی بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک معاملہ مؤخر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہ اترنے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور عوامی تحریک کی جانب سے درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ درخواستوں میں الیکشن کمیشن کے دائرہ کار پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔