لاہور ہائیکورٹ‘ ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے تاریخ 24نومبر مقرر

بدھ 16 نومبر 2016 19:13

لاہور ہائیکورٹ‘ ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے چوبیس نومبر کو درخواستوں پر سماعت کریگا، عدالت میں ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنیکی درخواستیں زیر سماعت ہیں جس میں عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔