تحر یک انصاف کے فائونڈز گروپ نے پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس کے بائیکاٹ کے پارٹی فیصلے پرترکی کے صدر سے معذرت پرکر لی

آپ مسلمان ممالک کے محسن ہے اور آپ کی پاکستان آمد سب پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہی'ہم ترکی کے عوام اور آپ کیساتھ ہیں 'اکبر ایس بابر کا خط

بدھ 16 نومبر 2016 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) تحر یک انصاف کے فائونڈز گروپ کے سر براپ اکبر ایس بابر نے تحر یک انصاف کے پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر ترکی کے صدر سے معذرت پر مبنی خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحر یک انصاف فائونڈرز گروپ کے سر براہ اکبر ایس بابر کی جانب سے ترک صدر طیب ارد گان کو لکھے جانیوالے خط میں کہا کہ آپ مسلمان ممالک کے محسن ہے اور آپ کی پاکستان آمد سب پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے تحر یک انصاف نے آپ کے پار لیمنٹ سے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا جو فیصلہ کیا ہے میں اس پر آ پ سے معذرت چاہتے ہیںحکومت سے اختلافات کی وجہ سے پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس کے بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں تحر یک انصاف کے تمام نظر یاتی راہنما اور کارکنان آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں تر کی نے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کی ہرمشکل وقت میں مکمل سپورٹ کی ہے اور ہم ترکی کے عوام اور آپ کیساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :