وزیرِداخلہ کی سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات ، پاک برطانیہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پاکستانی عوام کے دلوں میںڈیوڈ کیمرون کیلئے بہت عزت و احترام پایا جاتا ہے ،ان کے دور میںپاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم اور جاندار ہوئے، چوہدری نثا ر کی گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 19:13

وزیرِداخلہ کی سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات ، پاک برطانیہ ..
ْلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات ، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون کے یادگار جملے، کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کا دوست برطانیہ کا دوست اورپاکستان کا دشمن برطانیہ کا دشمن ہے ،کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میںڈیوڈ کیمرون کے لئے بہت عزت و احترام پایا جاتا ہے اور ان کے دور میںپاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم اور جاندار ہوئے۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِداخلہ نے برطانوی سابق وزیرِاعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، اسکی جمہوریت ، اسکے اداروں اور خصوصاً پاکستانی عوام کے لئے، ایک مخلص اور سچے دوست کی طرح، آپ کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے مختلف موضوعات اور دونوں ملکوںکے مابین باہمی تعاون کے سلسلے میں طے شدہ امورمیں پیش رفت پر بھی تفصیلاً تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیرِاعظم نے خطے اور خصوصاً افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی حیثیت میں پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے حکومت ِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :