ترک صدرکے دورے کو یادگار بنانے کیلئے لاہور میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

مال روڈ کی تمام اہم عمارتیں روشن ہونگی ،مہمانوں کے پکوانوں کی فہرستیں بھی فائنل

بدھ 16 نومبر 2016 19:10

ترک صدرکے  دورے کو یادگار بنانے کیلئے لاہور میں انتظامات کو حتمی شکل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ترکی کے صدر طیب ارد گان کے دورے کو یادگار بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی 'مہمانوں کو ہوٹل میں کھلائے جانے والے پکوانوں کی فہرستیں بھی فائنل کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترک صدر کے لاہور میں چند گھنٹوں کے قیام کیلئے ڈی سی او محمد عثمان نے تمام اے سیز،ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوز،ای ڈی اوز اور ڈی او سمیت دیگر افسران کو ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں۔

مال روڈ کی تمام اہم عمارتوں کو روشن کیا جارہا ہے گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی سمیت ائیر پورٹ سے حضوری باغ تک تمام راستوں پر ہونے والی تمام تر کھدائی بھی بند کرا دی گئی ہے۔ مہمانوں کو پی سی ہوٹل میں کھلائے جانے والے پکوانوں کی فہرستیں بھی فائنل کرلی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی او محمد عثمان تمام افسران کے ہمراہ روٹ کا خود دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :