آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے ٹخنے میں چوٹ لگ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 18:50

آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے ٹخنے میں چوٹ لگ گئی

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے ٹخنے میں چوٹ لگ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی لاہور میں جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو نے جہانگیر بدر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی تھی جس کے بعد وہ بلاول ہاوس روانہ ہو گئی تھیں۔

اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ آصف بھٹو کے ٹخنے میں شدید چوٹ آئی ہے۔ آصف بھٹو گھر میں چہل قدمی کرتے ہوئے اچانک پھسل کر گر پڑی تھیں جس کے باعث انہیں چوٹ آئی۔ چوٹ آنے کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے پلستر کرتے ہوئے انہیں 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جبکہ بعد ازاں ان کے ٹخنے کا اسکین بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :