Live Updates

ترک صدر رجب طیب ارد گان اہلیہ کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم نواز شریف، بیگم کلثوم نواز، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگرنے استقبال کیا ، معزز مہمانوں کو گلدستے پیش

رجب طیب ارد گان (آج ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، نوازشریف لاہور میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ دینگے

بدھ 16 نومبر 2016 19:10

ترک صدر رجب طیب ارد گان اہلیہ کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب ارد گان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں وزیراعظم نواز شریف، بیگم کلثوم نواز، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگرنے ایئرپورٹ پران کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا ، ترک خاتون اول ، تاجروں سمیت وفد کے دیگر ارکان بھی صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ ہیں ،اس موقع پرانہیں گلدستے پیش کئے گئے رجب طیب ارد گان (آج ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ۔

بدھ کی شام ترک صدر رجب طیب ارد گان ترک خاتون اول کے ہمراہ ، پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر وزیراعظم نواز شریف، بیگم کلثوم نواز، مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگرنے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پرانہیں گلدستے پیش کئے گئے ، ترکی میں پاکستانی سفیر سہیل ظفر ، ترک سفیر صادق بابر گرگن ، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ترک صدر (آج ) جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم نواز شریف ترک صدر اور وفد کے اعزاز میں آج لاہور میں استقبالیہ بھی دیں گے۔واضح رہے کہ رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 19 اور تیسری بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔ اس سے قبل 2012 اور 2009 میں بھی رجب طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات