مری روڈ ٹریفک کے بہائو کو جاری رکھنے کے لئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی

بدھ 16 نومبر 2016 19:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے مری روڈ پر رش کے اوقات میں ٹریفک کے بہائو کو جاری و ساری رکھنے کے لئے 02 ڈی ایس پیز 02انسپکٹرز اور 21وارڈن افسران کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے جبکہ غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے 02اضافی لفٹرز کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر سگنل فری کوریڈور منصوبے او ر راولپنڈی راول روڈ پر روڈ کارپیٹنگ کے عمل کی وجہ سے اکثر اوقات راولپنڈی مری روڈ پر ٹریفک ڈائیورٹ کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے مری روڈ پر ٹریفک کا لوڈ معمول سے کہیں زیادہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ مری روڈ سے منسلک سڑکوں پر بھی ٹریفک رش بڑھ جاتا ہے اسی مقصد کے پیش نظر مری روڈ پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاانہوںنے احکامات جاری کئے کہ تمام ڈی ایس پیز ، انسپکٹر ز اور وارڈن افسران محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں بہترین اقدامات کرتے ہوئے ٹریفک رش بننے سے پہلے ہی ٹریفک کو کلیئر کروائیں تاکہ عوام الناس کو ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے انہوںنے کہا کہ تمام بیٹ انچارج اپنی بیٹ میں غلط پارکنگ کسی صورت نہ ہونے دیں سیکٹر انچارجز اپنی پوزیشن رش والے پوئنٹس پر رکھیں ڈی ایس پیز اپنے سرکل میں ٹریفک کی تازہ صورت حال سے مکمل آگاہ رہیں جہاں رش ہو وہاں خود اپنی زیرنگرانی ٹریفک رش کو کلیئر کروائیں۔

متعلقہ عنوان :