بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ‘مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ (آج) ٹی ایم اے ہال میں ہو گی

بدھ 16 نومبر 2016 18:52

بوریوالہ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے بلدیہ بورے والا میں لیبر،یوتھ ،مینارٹی ،اور خواتین کی دس مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلہ میں (آج) 17نومبر کو ٹی ایم اے ہال میں پولنگ ہو گی،پولنگ کے سلسلہ میں پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،ان انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت کی طرف سے ن لیگ کے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی بورے والہ چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے ذریعہ شیر کے نشان والے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیںجبکہ مسلم لیگ ن کے بعض بلدیاتی کونسلرز نے فارورڈ بلاک قائم کرکے اپنے نامزد امیدوار کھڑے کئے ہیں، دونوں گروپوں کی طرف سے اپنی اپنی اکثریت کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :