رکاوٹوں کے باوجودہ گوادر بندر گاہ اور سی پیک روٹ فعال ہونا حکومت کی تاریخی کامیابی ہے،ناصر سعید

بدھ 16 نومبر 2016 18:47

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) تاجر رہنما پاکستان مسلم لیگ( ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطہ کی تقدیر بدل دے گا، تمام تر رکاوٹوں کے باوجودہ گوادر بندر گاہ اور سی پیک روٹ فعال ہونا موجودہ حکومت کی تاریخی کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی پیک میں توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا،زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ( ن) ٹریڈرز ونگ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا عظیم قومی منصوبہ ہے جو ملک کا نقشہ بدل دے گا۔انہوںنے کہا کہ نیا پاکستان کوئی اور نہیں پاکستان مسلم لیگ( ن) بنارہی ہے سی پیک منصوبہ سے ملک میں100ارب سی150ارب ڈالر تک کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی جس سے ملک میں انڈسٹریز کا جال بچھ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :