پولیس افسروں پر تشدد میں ملوث وکیل کی عبوری ضمانت منظور
بدھ 16 نومبر 2016 18:40
(جاری ہے)
جسٹس عبدالسمیع خان نے ملزم وکیل عابد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ اسلام پورہ نے بالکل جھوٹا مقدمہ درج کیاہے، سیشن عدالت کے باہر ایسا کوئی وقوعہ ہی نہیں ہوا، محکمہ پراسکیوشن نے کہا کہ ملزم وکیل کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی اس مقدمے میں شامل ہیں جبکہ اسی وکیل کیخلاف پہلے بھی پولیس افسروں پر تشدد کے مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے ایسے وکلاء کے رویے پر عدالت کو بھی شرمندگی ہوتی ہے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ بالکل جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ہے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ اے ایس آئی اکرام کی وکیل کے ساتھ کیا دشمنی ہے، ایسے دلائل نہ دیں، صرف اس وکیل کیخلاف مقدمات ہیں، باقیوں کیخلاف کیوں کچھ نہیں، باقی وکلاء کیخلاف اس لئے مقدمات نہیں ہیں کیونکہ وہ پرتشدد واقعات میں ملوث نہیں ہوتے، عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ بعض وکلاء عدالتوں میں ججز کی کرسیاں تک توڑ دیتے ہیں، ملزم کے وکیل نے دوبارہ موقف اختیار کیا کہ ایسا کوئی واقعہ ہوتا تو میڈیا پر خبر آتی، جس پر عدالت نے کہا کہ میڈیا پر بھی وکلاء تشدد کرتے ہیں اور انکے کیمرے بھی توڑتے ہیں، آنکھ کے بدلے آنکھ کا اصول نافذ ہو جائے تو معاشرہ چھ ماہ میں درست ہوجائیگا، آئندہ عابد ایڈووکیٹ کا کوئی کیس آیا تو پھر یہ جیل ہی جائیگا،بہتر ہے وکیل اے ایس آئی سے معافی مانگ لے ورنہ ٹرائل میں سزا ہوسکتی ہے، ملزم وکیل نے کمرہ عدالت میں ہی اے ایس آئی سے معافی مانگ لی، معافی مانگنے پر عدالت نے دولاکھ کے مچلکوں کے عوض ملزم وکیل کی ضمانت منظور کر لی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.