وفاقی وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 30 نومبرتک توسیع کردی

بدھ 16 نومبر 2016 18:40

وفاقی وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 30 نومبرتک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 30 نومبر 2016ء تک توسیع کر دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بدھ کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کا الیکٹرانک گوشوارے جمع کرانے کیلئے پورٹل بلاتعطل کام کر رہا ہے۔

15 نومبر 2016ء تک 4 لاکھ 67 ہزار 778 گوشوارے الیکٹرانک نظام کے ذریعے فائل کئے گئے ہیں جبکہ 15 نومبر 2015ء تک 3 لاکھ 41 ہزار 810 گوشوارے الیکٹرانک نظام کے ذریعے فائل کئے گئے تھے۔ اس طرح الیکٹرانک نظام کے ذریعے گوشوارے داخل کرانے کی تعداد میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور اس حوالہ سے 30 نومبر 2016ء کی حتمی تاریخ ہے۔