مظفرآباد ‘درجنوں پاکستان کے دیگر شہروں سے آئے پرائیویٹ کمپنیوں کی آڑ میں مقامی افراد کے بھرتی کرنے کی بجائے باہر کے لوگوں کی بھرتی کرنے لگے ‘کمپنیوں مالکان مظفرآباد میں عوام کو ماہوار لاکھوں روپے کی پھکی دینی شروع کردی

بدھ 16 نومبر 2016 18:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) دارالحکومت مظفرآباد میں درجنوں پاکستان کے دیگر شہروں سے آنے والے پرائیویٹ کمپنیوں کی آڑ میں مقامی افراد کے بھرتی کرنے کے بجائے باہر کے لوگوں کو بھرتی کرنے کے علاوہ پرائیویٹ کمپنیوں کے مالکان نے آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں عوام کو ماہوار لاکھوں روپے کی پھکی دینی شروع کردی ہے جبکہ مقامی افراد کے سارتھ بھونڈ مزاخ کیا جارہا ہے مرضی سے بھرتی اور جبرا فارغ کرنے کا سلسلہ جاری ہے پرائیویٹ کمپنیوں میں موبائلز کمپنیاں صفحہ اول جبکہ دونمبر پر پی ٹی سی ایل اور تیسرے نمبر پر دودھ فروش اور دیگر مشروبات کمپنیاں شامل ہیں جبکہ آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں ٹیلی نار ، موبی لنک ،زونگ ، وارد ، یوفون سمیت دیگر موبائل کمپنیوں نے صارفین کو مختلف پیکجز کی آڑ میں لوٹنا شروع کردیا ہے جبکہ پہلے ہی سو روپے کے لوڈ کے پیچھے 26روپے کاٹ لیا جاتے ہیں جبکہ اوپر سے ہفتہ وار پیکج اور ماہوار پیکج میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں آزادکشمیر سمیت میں مظفرآباد میں ماہوار یہ کمپنیاں کروڑوں روپے کما کر لے جاتے ہیں مگر آزادکشمیرکے صارفین کو ان سے کوئی فائدہ نہیں جبکہ دوسری جانب پی ٹی سی ایل کی جانب سے ناقص سروس انٹرنیٹ کے نام پر عوام کو ماموں بنا نا شروع کردیا ہے جس کے باعث ان کی جانب سے دی جانے والی ونگلز جو دن کو تو چلنا مشکل ہے جبکہ رات کو کچھ لمحات کے لئے وہ کام کرتی ہے اس کے باوجود ناقص سرو س کے بڑے بڑے اشتہارات اور عوام کو جعلی پیکج کے زریعے مزید ونگلیں خریدنے پر مجبو رکرتے ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل کے انچارج متاہر نقوی کے بارے میں راجہ ساحل نامی جوان نے انکشاف کیا ہے کہ اس کو متاہر نقوی نے اپنے غنڈے کے تعاون سے جبرا نوکری سے فارغ کیا جو کہ لیبر قانون کے خلاف ہے جبکہ ان پرائیویٹ اداروں کے بارے میں معلوم ہو اہے کہ مقامی افراد کو کم تنخواہ پر نوکری پر رکھنے کے علاوہ ان کو ہراساہ اور ڈرا دھمکا کر اپنا الو سیدھا کرکے جبرا فارغ کردیناان کے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہے جبکہ دوسری جانب دیگر پرائیویٹ کمپنیاں جن میں مشروبات ،مصالحہ جات سمیت سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے بھی اندھیری نگری مچا رکھی ہے آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں ا ن کے لئے کو ئی چیک ان بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اوران کمپنیوں کو کنٹرول کرنے والے ادارے بھی بے بس ہیں جبکہ راجہ ساحل کا کہنا ہے کہ متاہر نقوی نے مجھے جبرا نوکری سے فارغ کیا ہے اور مجھے دھمکی دی تھی کہ نوکری سے فارغ نہ ہوئے تو اغواء کرکے اپنے شہر لے جائوں گا جبکہ راجہ ساحل نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ضلعی انتظامیہ اورڈ پٹی کمشنر مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل کے انچارج کے خلاف کاروائی کر کے مجھے نوکری پر بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :