محتسب آزادکشمیرممتاز نقوی کا ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کادورہ ‘سپرنٹنڈنٹ جیل ارشادحسین نے استقبال کیا

قیدی بارکوں کا بھی دورہ کیا‘ قیدیوں سے مسائل سنے

بدھ 16 نومبر 2016 18:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) محتسب آزادکشمیرسیدممتازحسین نقوی نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی کادورہ کیاجیل آمدپرسپرنٹنڈنٹ جیل ایم ارشادحسین نے ان کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میںسپرنٹنڈنٹ جیل ایم ارشادحسین نے محتسب ممتازحسین نقوی کوقیدیوںوجیل کے مسائل بارے بریفنگ دی محتسب نے مختلف بارکوںکا دورہ کیااورقیدیوںسے براہ راست ان سے ان کے مسائل پوچھے اس موقع پرقیدیوںنے محتسب کومسائل بارے درخواستیںبھی پیش کیںمحتسب نے قیدیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل حکومت تک پہنچائے جائیںگے اورقیدیوںکی جیلوںکے اندرتعلیم وتربیت اوربہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیںگے اس موقع پرسیکرٹری محتسب مرزابصارحسین جرال،سیکشن آفیسرمرزاافتخارجرال اورسیکرٹری ٹومحتسب راجہ رضوان علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :