آسٹریلیا نے گزشتہ چھ سال میں پاکستان کو 9کروڑ50لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے،ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن

بدھ 16 نومبر 2016 18:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہی کہ آسٹریلیا نے گزشتہ چھ سال کے دوران پاکستان کو انسانی بنیادوں پر 9کروڑ50لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے۔آسٹریلیا بحرانوں سے متاثرہ افراد کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ عرصہ دراز سے کام کر رہا ہے۔

جبکہ عالمی ادارہ برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی)نے پاکستان میں اندرون ملک بے گھر افراد کی امداد کیلئے آسٹریلین حکومت کی جانب سے 4.5ملین امریکی ڈالرز کی کنٹری بیوشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلین امداد کو فاٹا اور فرنٹیئر ریجننز میں ڈبلیو ایف پی کے تعلیمی پروگرام کیلئے بروئے کار لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو آسٹریلین سفارتخانے کے مطابق ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے 2010 سے پاکستان کو قدرتی آفات اور دیگر بحرانوں سے متاثرہ افراد اور کم غذائیت کے شکار بچوں و خواتین کی مددکیلئے 95ملین اے ایس ڈی کی امداد فراہم کی ہے۔

ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹڑ سٹیفن گلوننگ نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی پر آسٹریلین حکومت کے شکر گزار ہیں۔فنڈز سے فاٹااور ایف آر میں تعلیمی ضروریات پوری کرنے اور متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔آسٹریلیا نے 2016میں ڈبلیو ایف پی پروگرامز کیلئے 9ملین امریکی ڈالر فراہم کئے ہیں ۔وزیر سیفران لیفٹننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے فنڈز کی فراہمی پر حکومت پاکستان کی جانب سے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پروگرام کے تحت ڈبلیو ایف پی تین لاکھ بارہ ہزار بچوں کو سکول اوقات کے دوران ہائی انرجی بسکٹ ماہانہ بنیادوں پر وٹامن اے اور وٹامن ڈی سے بھر پور ویجیٹیبل آئل فراہم کریگا۔

متعلقہ عنوان :