ورلڈ کپ کوالیفائر ، چلی نے یوراگوئے کو شکست دیدی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:06:17 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:06:15 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 20:01:55 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 18:47:18 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 18:12:02 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 18:09:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 18:09:02 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 18:09:00 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 18:08:57 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 18:08:53 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 18:08:50
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ورلڈ کپ کوالیفائر ، چلی نے یوراگوئے کو شکست دیدی

چلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کھیلے گئے میچ میں چلی کی ٹیم نے یوراگوئے کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ہے ۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے کے میچ میں یورا گوئے کی ٹیم نے پہلا گول میچ کے 16 ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کر لی ، چلی کی ٹیم نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور 44 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا ۔

اس کے بعد 59 ویں منٹ میں چلی نے دوبارہ گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی برتری دو ایک کر لی ۔ یوراگوئے کی ٹیم دوسرے گول کے بعد دبائو میں آ گئی جس کا مخالف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 75 ویں منٹ میں تیسرا گول سکور کر دیا ۔ یوراگوائے کے پلیئرز میچ کے دوران مزید گول سکور کرنے میں ناکام رہے ۔

16/11/2016 - 18:09:05 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان