سلہڈ میں پانی کی قلت، مکینوں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 16 نومبر 2016 17:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ سلہڈ میں پانی کی شدید قلت کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی کی قلت پر اہلیان علاقہ نے ضلع نائب ناظم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل سلہڈ کے مکینوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نائب ناظم شوکت تنولی کی یونین کونسل سلہڈ میں ایک ماہ سے پانی فراہم کرنے والی موٹر خراب ہے، پانی کی قلت کے باعث خواتین اور بچے دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

اہلیان علاقہ نے ضلع نائب ناظم شوکت تنولی اور تحصیل ممبر مجتبیٰ حسن کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ممبر مجتبیٰ حسن ٹی ایم اے کی گاڑیوں میں پانی ڈال کر اپنے گھر میں استعمال کرتے ہیںجبکہ سلہڈ کے عوام پانی پینے کو ترس رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :