گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور کوئین میری کالج بھی شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے

محکمہ توانائی نے سولر پینلز کی تنصیب کیلئے دونوں اداروں سے فنڈز مانگ لیے‘ینلز بلوں کی مد میں سالانہ کروڑوں کی بچت ہوگی

بدھ 16 نومبر 2016 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور کوئین میری کالج بھی شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے‘ محکمہ توانائی نے سولر پینلز کی تنصیب کیلئے دونوں اداروں سے فنڈز مانگ لیے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ توانائی نے کئی سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کردیا ہے جو کہ محکمہ توانائی کیلئے ایک کامیاب تجربہ رہا ہے، محکمہ توانائی اب تعلیمی اداروں کو بھی سولر انرجی پر منتقل کرے گاابتدائی طور پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور کوئین میری کالج کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا تاکہ بجلی کی کھپت کو کم کیا جاسکے، دونوں تعلیمی اداروں کو بہترین سولر کمپنیز کی مدد سے سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گامحکمہ توانائی کے مطابق دونوں اداروں پر سولر پینلز کی تنصیب انہیں اداروں کی فنڈنگ سے کی جائے گی۔

سولر پینلز کی تنصیب سے دونوں اداروں کو بلوں کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔