گورنر بلوچستان کی چینی ادارہ کنفیوشس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملاقات، تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال ، بلوچستان یونیورسٹی میں کنفو شس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے منصوبے پر بھی گفتگو

محمد خان اچکزئی کی چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف کونٹمپریری انٹرنیشنل کے سکالرز سے ملاقات ‘سی پیک منصوبے پرپیش رفت پر گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 17:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر سے ملاقات کر کے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ بلوچستان یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے مجوزہ قیام پر بھی گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے چینی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملاقات کی جس میں تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ بلوچستان یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے مجوزہ قیام پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اس کے علاوہ گورنر بلوچستان نے چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف کونٹمپریری انٹرنیشنل کے سکالرز سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور سی پیک منصوبے میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے گورنر بلوچستان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔ یا د رہے گورنر بلوچستان 14نومبر سے 20رکنی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں جن میں زیادہ تر قبائلی ارکان شامل ہیں۔ وفد بیجنگ کے بعد شنگھائی اور ارمچی کا دورہ بھی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :