بھارت ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام پر عمل پیرا ہے‘ قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘دشمن جانتا ہے کسی جارحیت کا موثر جواب دیا جائیگا‘ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے

قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنر ل(ر) ناصر جنجوعہ کا انٹرویو

بدھ 16 نومبر 2016 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنر ل(ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمسائیہ ممالک میں عدم استحکام پر عمل پیرا ہے ‘ قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘دشمن جانتا ہے کسی جارحیت کا موثر جواب دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک انٹر ویو میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کو دہشت گردی سے پاک کر رہے ہیں اور پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے ہم دہشت گردوں کو صفایا کر رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ناصرجنجوعہ نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور دشمن کو کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمسائیہ ممالک میں عدم استحکام پر عمل پیرا ہے ۔

متعلقہ عنوان :