حکومت پنجاب اور ڈنمارک ذیابیطس کی روک تھام کے لئے تعاون کرینگے

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب اور ڈنمارک کی فرم کے درمیان معاہدے پر دستخط‘وزیراعلی پنجاب کی سرپرستی میں6دسمبر کو لاہور میں ذیابیطس فورم منعقد ہوگا ‘ نجم احمد شاہ کی گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ذیابیطس کی بیماری کے بارے عوامی شعور بیدار کرنے اور ہیلتھ منیجرز کو تربیت فراہم کرنے کے لئے ڈنمارک کی حکومت محکمہ صحت پنجاب کو ٹیکنیکل تعاون فراہم کرے گی اور بیماری کی روک تھام کے سلسلہ میں مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی۔اس سلسلہ میں یہاں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ اور ڈنمارک کی کمپنی Novo Nordisk کے کنٹری ہیڈ کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر Mr.Ole Thonke نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے کہاکہ شوگر کی بیماری کے بارے معلومات ہی کافی نہیں بلکہ بیماری کے بارے معلومات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل اور لائف سٹائل میں تبدیلی لاکر اس موذی بیماری پر کنٹرول کرنا بھی ضروری ہی-تعاون کی یادداشت پر دستخط حکومت ڈنمارک اور حکومت پنجاب کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان میں شوگر کے مرکز پر کنٹرول میں نمایاں کرداراداکرے گا-پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کی کل آبادی کا نصف ہی- ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑافراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے نصف کو اس بارے میں علم بھی نہیںہی- 6دسمبر کووزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر سرپرستی لاہو رمیں پنجاب ذیابیطس فورم منعقد کیا جائے گا جس کا مقصد ذیابیطس کی بیماری بارے ایڈوکیسی اینڈ آگاہی مہم شروع کرناہی- فورم کے تحت شوگر کی بیماری بارے ورکشاپس اور سائنٹیفک سمپوزیم کاانعقاد بھی ہوگا-پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر نے اس موقع پر کہاکہ ڈنمارک حکومت نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ دیگر ممالک میں بھی صحت کے معیار کو بہتر بنا نے کے لئے اسی قسم کے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور ڈنمارک کی کمپنی کے درمیان ایم او یو اہم کردار ادا کرے گا-

متعلقہ عنوان :