مختلف مذاہب و مسالک کے درمیان افہام و تفہیم اور سماجی تعامل کو بڑھانے کی ضرورت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:27:39 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:27:35 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:27:33 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:27:30 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:27:29 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:16:22 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:16:16 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:16:14 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 17:01:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:57:45 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:57:42
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

مختلف مذاہب و مسالک کے درمیان افہام و تفہیم اور سماجی تعامل کو بڑھانے کی ضرورت ہے، وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی

مقررین کابین المذاہب ہم آہنگی، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام اور نفرت کی بجائے محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور , آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر علامہ جی آر چشتی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)وزیر مملکت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ امن و ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے مختلف سطح پر تمام مذاہب و مکاتب فکر کے مذہبی قائدین کے باہمی تعاون سے مل کر کام کرنے، مختلف مذاہب و مسالک کے درمیان افہام و تفہیم اور سماجی تعامل کو بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بات عالمی بین المذاہب امن مشن کے زیر انتظام منعقدہ’’ابراہیم کانفرنس‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کلمہ واحدہ تحریک کے تحت مقررین نے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام اور نفرت کی بجائے محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب میں مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ، پاکستان مسلم لیگ (ض) کے صدر اعجاز الحق، ڈائیلاگ اینڈ ایکشن، اسلام آبادکی ڈائریکٹر آمنہ خان ہوتی، ایف سی کالج لاہورکے پروفیسر ڈاکٹر چارلس ریمسی، ون فیملی کمیونٹی کی چیئرمین جرامیا پرویز، پاسٹر پرویز سہیل، بشپ آفتاب انور اور دیگر اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں عالمی بین المذاہب امن مشن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ جی آر چشتی نے اس موقع پر تقریب میں شرکت کرنے پر تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ 18 سالوں میں عالمی بین المذاہب امن مشن کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 17:16:22 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان