منتخب نمائندے ”نادان نادیہ “ سے ہاتھ کرگئے

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 16:58

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 16 نومبر ۔2016ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی میئر شپ کیلئے نمبر گیمز کا آغاز ہوگیا ہے گزشتہ روز مخصوص نشستوں پر ہونیوالے انتخابات میں تین چیئرمینوں کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر نادیہ گروپ کیساتھ ہاتھ کیا ہے جس کے بعد مزید چیئرمینوں کے حامد حمید گروپ سے رابطوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں سیاسی ذرائع کے مطابق میئر شپ کے انتخابات کے وقت 5 چیئرمینوں کے بارے میں جو خبریں ہیں وہ خبریں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے دوران کچھ حد تک سچ ثابت ہوئی ہیں جبکہ آئندہ میئر شپ کے انتخابات میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے چیئرمینوں کیساتھ ساتھ 5 چیئرمین حامد حمید گروپ میں آسکتے ہیں جس سے انکے گروپ کی پوزیشن مضبوط ہوسکتی ہے کیونکہ ڈاکٹر نادیہ عزیز گروپ میں سابق ایم پی اے رضوان گل میئر شپ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے ہیں جبکہ حامد حمید گروپ میں مرزا الیاس بیگ میئر شپ کے امیدوار ہیں اسی طرح ملک اسلم نوید بھی میئر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کی قیادت نے کرنا ہے دیکھنا یہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں میئر کون آتا ہے۔