حکومت فائن میدہ ایکسپور ٹ کی اجازت دے ،ایکسپورٹ کی تاریخ بڑھائی جائے‘پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن

افغانستان کو گندم اور مصنوعات کی ایکسپور ٹ کے عمل کو تیز اور بہتر بنانے کیلئے دیگر بارڈرز بھی جلد کھولے جائیں ‘ریاض اللہ خان/عاصم رضا

بدھ 16 نومبر 2016 16:56

لاہور/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت فائن میدہ ایکسپور ٹ کی اجازت دے اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی تاریخ بڑھائی جائے ،اڑھائی لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی جا چکی ہے تاہم 6 لاکھ ٹن گندم کی ایکسپور ٹ کا ٹارگٹ مکمل ہونے تک ایکسٹینشن بڑھائی جائے ۔گزشتہ روز پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ریاض اللہ خان اور مرکزی رہنما عاصم رضا نے پنجاب آفس میں آئے ہوئے مختلف ویٹ ایکسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کی جلد گندم اور گندم کی ایکسپورٹ کے سلسلے میں ایکسپورٹ کی تاریخ میں توسیع کروالی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں پڑے اضافی گندم کے ذخائر کو خراب اور ضائع کرنے کی بجائے ایکسپورٹ کر کے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی حکومتی پالیسی خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے مرحلے میں پنجاب کو 6 لاکھ ٹن گندم اور مصنوعات ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم اب تک اڑھائی لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کر چکے ہیں جبکہ مزیدساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کی ایکسپورٹ کو ممکن بنانے کیلئے ایکسپورٹ کی تاریخ میں توسیع کروانے کیلئے محکمہ خوراک اور حکومت سے درخواست کر چکے ہیںامید ہے کہ جلد ایکسپورٹ کی تاریخ میں ایکسٹینشن مل جائے گی اور ہم 6 لاکھ ٹن گندم اور مصنوعات کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ پورا کر نے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت افغانستان کو گندم اور مصنوعات کی ایکسپور ٹ کے عمل کو تیز اور بہتر بنانے کیلئے دیگر بارڈرز بھی جلد کھولے تاکہ تمام بارڈرز کے راستے گندم اور مصنوعات کی ایکسپورٹ کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :