رنویر سنگھ نے بنایا کترینہ کیف کا مذاق

ہر فلم میں اپنے سینز کے دوران کترینہ اظہار کرنے کا ایک سا طریقہ ہی ہوتا ہے، پھر چاہے وہ رو رہی ہوں، یا ہنس رہی ہوں، ان کا چہرا ہمیشہ ایک سا ہی رہتا ہے، رنویر

بدھ 16 نومبر 2016 16:48

رنویر سنگھ نے بنایا کترینہ کیف کا مذاق
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بولی وڈ اداکارہ رنویر سنگھ اپنے جوشیلے انداز اور منفرد ڈریسنگ کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، ان کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے کسی کے بھی سامنے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔اور ایسا ہی اداکار نے حال ہی میں کافی ود کرن شو کے دوران کیا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے شو کے دوران کترینہ کیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر فلم میں اپنے سینز کے دوران ان کا اظہار کرنے کا ایک سا طریقہ ہی ہوتا ہے، پھر چاہے وہ رو رہی ہوں، یا ہنس رہی ہوں، ان کا چہرا ہمیشہ ایک سا ہی رہتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو میں رنویر سنگھ کے ساتھ اداکار رنبیر کپور بھی موجود تھے، جو اس دوران رنویر سنگھ کے مذاق سن کر صرف ہنستے رہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا شمار طویل عرصے تک بولی وڈ کے کامیاب جوڑوں میں کیا جاتا رہا ہے، تاہم رواں سال کے آغاز میں ان دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا، جس نے ان کے مداحوں کو کافی حیران کردیا۔

ان دونوں اداکاروں کا تعلق اور دوستی بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون سے بھی ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں، تاہم شو میں ایک ساتھ آنے کی خبروں نے ان افواہوں کو بے بنیاد ثابت کردیا ہے۔رنبیر کپور دپیکا پڈوکون کے سابقہ بوائے فرینڈ تھے، ان کی جوڑی کا چرچا طویل عرصے تک بولی وڈ میں رہا، بعدازاں رنبیر دپیکا پڈوکون کے ساتھ بریک اپ کے بعد کترینہ کیف سے جا ملے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :