وزیر اعظم کا احتساب کرنے والے آج الیکشن کمیشن سے بھاگ گئے،مسلم لیگ (ن)
عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ کا جواب نہیں دیا،دو ماہ سے کیس زیر التواء ہے عمران خان الیکشن کمیشن میں تلاشی نہیں دے رہے ، عمران خان جھوٹ کا پلندہ اور 35 پنکچرز سمیت دیگر جھوٹی خبریں عوام کو سنائی ، عوام سے معافی مانگنی پڑے گی اس کو بھاگنے نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن کے باہر دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس
بدھ 16 نومبر 2016 16:39
(جاری ہے)
عمران خان جھوٹ کا پلندہ اور 35 پنکچرز سمیت دیگر جھوٹی خبریں عوام کو سنائی ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تم معافی مانگو گے۔ قلابازی خان آج پھر بھاگ گئے ۔ (ن) لیگ نے خود کو غیر مشروط احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے ہم الف لیلی کی کہانی نہیں سنا رہے ثبوت لے کر آئیں ہیں ۔ عمران خان قومی سلامتی کے لئے رسک ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کو مفلوج کر کے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں چور چور کا شور مچانا چھوڑو اور آ کر تلاشی دو ۔ اس موقع پر موجود مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ مسلم لیگ(ن) نے سات ماہ پہلے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا عمران خان مل کے لئے سکیورٹی رسک بن رہے ہیں ۔ عمران خان جو پچھلے 20 سال سے بے روزگار ہیں وہ ہیلی کاپٹر اور 310 کنال کے محل میں کیسے رہ رہے ہیں عمران خان دوسروں سے جواب مانگنے کے بجائے اپنے جواب جمع کروائیں ۔ عمران خان نے اپنے اثاثے اور آف شور کمپنی بھی ظاہر نہیں کی عمران خان کے خلاف مکمل ثبوت ہیں عمران خان نااہل ہو کر رہیں گے عمران خان چور کا شور مچانا چھوڑ دیں ایسا کرنے سے آپ بچ نہیں سکتے ۔ عمران خان اور ان کے رفقاء آج پھر الیکشن کمیشن میں جھوٹ بول کر گئے ہیں عمران خان نے سپریم کورٹ میں جھوٹا بیان دیا تھا ۔ قلابازی خان پھر سے فرار ہیں مسلم لیگ(ن) نے عدالت میں ثبوت پیش کر دیئے ہیں عمران خان اداروں کی پاسداری کرے اور آ کر جواب دیں ۔ عمران خان کو عدالت میں آ کر معافی مانگنی پڑے گی ۔ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی تلاشی ہو کر رہے گی بچ نہیں سکتےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.