پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھرمیں پاکستان پانچواںبڑا ملک ہے

بدھ 16 نومبر 2016 16:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر پیاز کاشت کیا جاتا ہے اور پیاز سب سے زیادہ چین میںکاشت کیا جات ہے۔پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھرمیں پاکستان پانچواںبڑا ملک ہے، ادارہ تحقیقات سبزیات فیصل آباد نے پیاز کی کامیاب کاشت کے لئے مختلف تجربات کئے ہیں۔کاشتکار ان کی روشنی میں پیداواری مراحل کو اپنا کر نہ صِرف ملک سے پیاز کی کمی کو دورکرسکتے ہیں بلکہ اپنی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیںآن لائن کے مطابق زرعی ماہرین کہنا ہے کہ پیاز کا آبائی وطن مغربی ایشیا (ایران) ہے ۔

پیاز کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیںکیا جا سکتا لیکن صفر ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت اور 60 تا 65 فیصد نمی ہو تو قدرے زیادہ دیر تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی کاشت چاروں صوبوں میںسال کے مختلف اوقات میں کی جاتی ہے اس طرح یہ منڈی میں سارا سال دستیاب رہتا ہے ۔"پھلکارا"اور "ڈارک ریڈ "پیاز کی بہتر پیداواری صلاحیت کی حامل اقسام ہیں۔پیازسردموسم میں کاشت کیا جا تا ہے۔

کچھ اقسام چھوٹے دنوں اور زیادہ گرم علاقوں میںکاشت کی جا سکتی ہیں۔ اس کے مشہور اضلاع ملتان،بہاولپوراور سرگودھا ہیں ماہرین مزید کہناہے کہ اکتوبرکے آخر اور نومبر کے شروع میں کاشتہ نرسری 35تا 45دن میں منتقلی کے قابل ہوجاتی ہے۔ زیادہ اگیتی نرسری کو منتقل کرنے سے ایک ہفتہ قبل پانی بند کردیا جائے تاکہ سخت جان ہوجائے۔ اکھاڑنے کے دوران زمین میں وتر موجود ہوناچاہئے تاکہ اکھاڑنے میں سہولت رہے۔

اگر منتقل کرنے سے پہلے کھڑی نرسری پر پھپھوند کش زہرپروپی نب یامینکوزیب پلس میٹالاکسل کا 3 فیصدآبی محلول سپرے کردیاجائے توابتدائی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے۔ بلوچستان اور جنوب مغربی پنجاب کے کچھ علاقوں میں براہ راست بیج سے بھی پیاز اگایاجاتا ہے لیکن پنجاب میں زیادہ ترپیازنرسری منتقل کر کے کاشت کیاجاتا ہے۔لیہ اور تھل ایریا کی آبپاش زمینوں میںکھیلیوں کے کناروں پر چوکے کی مدد سے وسیع پیمانے پر پیاز کی کامیاب کاشت کے امکانات موجود ہیں

متعلقہ عنوان :