بریگزٹ اور امریکی صدارتی انتخاب کے بعد کٹر قسم کی نسل پرستی میں اضافہ ہو سکتا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:43:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:43:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:43:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:39:55 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:43:02 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:26:41 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:21:38 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:39:34 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:37:44 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:37:41 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:51
پچھلی خبریں - مزید خبریں

بریگزٹ اور امریکی صدارتی انتخاب کے بعد کٹر قسم کی نسل پرستی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکہ نسل، مذہب اور قومیت کی بنیاد پر ہونے والی تقسیم کے خطروں سے پوری طرح آگاہ ہے۔صدراوباما

ایتھنز(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء)امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ اور امریکی صدارتی انتخاب کے بعد کٹر قسم کی نسل پرستی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔بطور صدر یورپ کے اپنے آخری دورے کے موقعے پر یونان میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں، ہم اور وہ جیسے قبیلہ پرستی سے خبردار رہنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ نسل، مذہب اور قومیت کی بنیاد پر ہونے والی تقسیم کے خطروں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی وجہ یہ بتائی کہ امریکی چیزوں کو ہلانا جلانا چاہتے ہیں۔ادھر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی کے معاملے پر تنقید کے بعد اپنے اقدامات کا دفاع کیا ہے۔ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ ان کی اپنی ٹیم اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نئی کابینہ اور دوسرے عہدوں کا انتخاب بے حد منظم طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ منتقلی کے عمل کے ذمہ دار دو سینیئر ارکان کو قومی سکیورٹی کے معاملے پر اختلافات کے بعد الگ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل صدر اوباما نے یونانی صدر الیکسس تسیپراس سے ایتھنز میں ملاقات کی۔ اس دورے میں وہ جرمنی بھی جائیں گے۔صدر اوباما نے کہا کہ انھیں ٹرمپ کی جیت سے حیرت ہوئی۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پریشانی کے عالم میں لوگ کسی چیز سے چمٹنا چاہتے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں چاہے انھوں پوری طرح سے یقین نہ بھی ہو کہ تبدیلی سے کیا نتیجہ نکلے گا۔

انھوں نے کہا کہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 16:26:41 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان