مشکل وقت ضرور ہے ،کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے کی ہمت کسی میں نہیں ،راجہ محمد فاروق ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:55:17 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:53:58 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:53:57 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:53:55 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:39:40 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:39:37 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:30 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:02:26 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:02:24 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:17:03 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:17:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

مشکل وقت ضرور ہے ،کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے کی ہمت کسی میں نہیں ،راجہ محمد فاروق حیدر

بھارت نے تمام حربے آزما کر دیکھ لئے وادی کے اندر تحریک مزاحمت دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہے , مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کیساتھ محبت ،عقیدت کا یہ عالم ہے کہ گولیوں کی بوچھاڑ میں بھی جنازوں اور سروں پر پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرائے جاتے ہیں ،وزیراعظم آزادکشمیر کا عشائیے سے خطاب

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیری پر مشکل وقت ضرور ہے کشمیریوں کے حوصلے کو پست کرنے کی ہمت کسی میں نہیں بھارت نے تمام حربے آزما کر دیکھ لیئے وادی کے اندر تحریک مزاحمت دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہے بوکھلا کر لائن آف کنٹرول پر بمباری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا لیکن وہ یہ بات بھول رہا ہے کہ جس قوم سے اس کا پالا پڑا ہے وہ صدیوں سے مزاحمت کرتی آئی ہے پاکستان میں رہنے والے پیدائشی پاکستانی جبکہ کشمیریوں نے اپنی مرضی اور منشاء کے تحت پاکستان کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کے ساتھ محبت اور عقیدت کا یہ عالم ہے کہ گولیوں کی بوچھاڑ میں بھی جنازوں اور سروں پر پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرائے جاتے ہیں ،نیول سٹاف کالج کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیے میں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے اوپر بھارتی جارحیت سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی اور منتقلی کیلئے تمام تر ضروری لوازمات پورے کیئے جائیں گے آزادکشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فعال بنایا جا رہا ہے اور ایسے تمام تر ضروری وسائل فراہم کیئے جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ میاںنواز شریف کے پاکستان میں اقتدار میں آنے کے بعد سرینگر سے لے کر مظفرآباد تک شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیاہے کیوں کہ میاں صاحب نے پاکستان کی عوام کی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیر پالیسی کا احیاء اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر ہمارا موقف جرات مندانہ انداز میں پیش کیا وگرنہ اس سے پہلے تو معاملات اور طرف جا رہے تھے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 16:39:37 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان