ْایم سی ایم سی کورس میں شرکت کرنے والے 35رُکنی شرکاء کاریلوے ہیڈکوارٹر زآفس لاہور کا دورہ

بدھ 16 نومبر 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) مڈکیریئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کرنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے 35رُکنی شرکاء کا چیف انسٹرکٹر مرزا خالد امین کی سربراہی میں ریلوے ہیڈکوارٹر زآفس لاہور کا دورہ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور کی زیرصدارت ڈپٹی چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمودرحمن لاکھو نے مڈکیریئر مینجمنٹ کورس شرکاء کو پاکستان ریلویز کی کارکردگی کے حوالے سے تمام شعبوں سے متعلق پریزنٹیشن دی۔

سوالات و جوابات کے سیشن میں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ریلوے کی موجودہ کارکردگی ، پسنجر اور فریٹ سیکٹر میں انقلابی اقدامات پر ریلوے انتظامیہ کی تعریف کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے کہا کہ ماضی میں ریلوے کی انتہائی پریشان کُن حالت تھی لیکن موجودہ دورِحکومت میں ریلوے میں جو بھی انقلابی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اُن سے محکمہ کی نہ صرف آمدن میں اضافہ ہوا ہے بلکہ انفراسٹرکچر میں بھی واضح بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ریلوے میں کوئی غیر ملکی ایک روپیہ کی انویسٹمنٹ کرنے کو بھی تیار نہ تھا لیکن اب موجودہ حالات میں چائنہ، ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک سمیت بہت سے دیگر ممالک پاکستان ریلوے میں انویسٹمنٹ کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کے تحت سی پیک کے مکمل ہونے سے ریلوے مین لائن پر ٹرینوں کی سپیڈ 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف فینسنگ ہوگی۔

پھاٹک ختم کردیئے جائیں گے جس سے حادثات میں بہت کمی ہوجائے گی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن، چیف مارکیٹنگ منیجر عبدالحمید رازی، چیف پرسانل آفیسر شعیب عادل، چیف ٹرانسپورٹیشن منیجر ڈرائی پورٹ عامر علی بلوچ، ڈپٹی چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ گڈزمحمودرحمن لاکھو، ڈپٹی چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ٹائم ٹیبل فاطمہ بلال سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :