خطے میں ہونے والی پیش رفت سے غافل نہیں رہ سکتے ،ْمسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:51 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:45 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:42 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:40 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:36 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:33 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:35:26 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:31:19 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:31:14 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:31:08 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:31:05
پچھلی خبریں - مزید خبریں

بہاولپور

خطے میں ہونے والی پیش رفت سے غافل نہیں رہ سکتے ،ْمسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،ْوزیر اعظم

پاکستان کے دشمن ترقی کے کسی منصوبے ،ْقومی اتحاد اور معاشی استحکام کو برداشت نہیں کرسکتے ،ْچین پاکستان اقتصادی راہداری مکمل طور پر فعال ہونے جارہا ہے ،ْدہشتگردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ،ْ کوئی بھی ملک اپنی خود مختاری پر ہونے والے اس طرح کے حملے کو برداشت نہیں کرسکتا ،ْپاکستانی قوم اور مسلح افواج مل کر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیابی کیساتھ ناکام بنارہے ہیں ،ْ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، مسئلے کا مخلصانہ اور جامع حل کشمیریوں کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نکالا جانا چاہیے ،ْ محمد نواز شریف کا خطاب

بہاولپور /خیر پور ٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ،ْخطے میں ہونے والی پیش رفت سے غافل نہیں رہ سکتے ،ْ قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،ْپاکستان کے دشمن ترقی کے کسی منصوبے ،ْقومی اتحاد اور معاشی استحکام کو برداشت نہیں کرسکتے ،ْچین پاکستان اقتصادی راہداری مکمل طور پر فعال ہونے جارہا ہے ،ْدہشتگردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ،ْ کوئی بھی ملک اپنی خود مختاری پر ہونے والے اس طرح کے حملے کو برداشت نہیں کرسکتا ،ْپاکستانی قوم اور مسلح افواج مل کر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیابی کیساتھ ناکام بنارہے ہیں ،ْ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، مسئلے کا مخلصانہ اور جامع حل کشمیریوں کے امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نکالا جانا چاہیے۔

بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی رعد البرق فوجی مشقوں کا معائنہ کیایہ مشقیں پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے مشترکہ طور پر انجام دیں جس کے دوران بھرپور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو سووینئر بھی پیش کیا۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، رعد البرق کا مشاہدہ کرکے انتہائی خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یہ توقع کرتا ہے کہ کوئی ملک اس کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا تاکہ خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن ہوسکے‘۔

انہوں نے کہا کہ مشقیں اس بات کا مظہر ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلح افواج اپنی استعداد کار کے باعث دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہیں،مسلح افواج اورتمام ادارے قومی دفاع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی استحکام ہمارے اسٹریٹجک وڑن کے لیے انتہائی ضروری ہے، چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) مکمل طور پر فعال ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اورچین کے تعاون کا بہترین مظہر ہے، سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے۔آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف دنیا کا سب سے زیادہ مؤثر آپریشن ہے، اس کی وجہ سے حکومت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 16:35:33 :وقت اشاعت