بھارتی ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں ،مزرات ، مساجد ،مدارس، امام بارہ گاہوں ،آستانوں ،علماء و مشائخ کی ٹارگیٹ کلنگ کررہی ہے ،کشمیر کمیٹی اور وزارت خارجہ مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے اوردنیا کی توجہ اس اہم ایشو کی جانب دلانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، حکمراں بھارتی جارحیت کیخلاف عالمی فورم پر خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں

جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی وفدسے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 16:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ بھارتی ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں ،مزرات ، مساجد ،مدارس، امام بارہ گاہوں ،آستانوں ،علماء و مشائخ کی ٹارگیٹ کلنگ کررہی ہے ،کشمیر کمیٹی اور وزارت خارجہ مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے اوردنیا کی توجہ اس اہم ایشو کی جانب دلانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں، حکمراں بھارتی جارحیت کیخلاف عالمی فورم پر خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر لاہور ،ملتان،مظفر گڑھ ،علی پور،رحیم یار خان میں جلسوںسے خطاب کے بعد حیدرآباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہریوں کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہLOCپر بھارت مسلسل جارحیت کررہا ہے ابتک 30سے زائد شہری شہید اور سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیںہماری پاک افواج بڑی پامردی سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں مگر افسوس ہمارے حکمراں بھارتی جارحیت کیخلاف عالمی فورم پر خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت روزانہ سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرکے ہمیں مالی وجانی نقصانات پہنچا رہا ہے ،نہتے کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں یہاں تک کہ جمعہ اور عیدین کی نمازیں بھی ادا نہیںکرنے دی جارہی ہیں مظلوم کشمیری پچھلے کئی ماہ سے بھارتی درندگی اور سفاکیت کا بڑی پامردی سے مقابلہ کررہے ہیں مگر افسوس کشمیر کمیٹی اور وزارت خارجہ مسٴلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے اوردنیا کی توجہ اس اہم ایشو کی جانب دلانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں بھارتی ایجنسی راء پاکستان میں دھشت گردی کی کاروائیاں کررہی ہے،مزرات ، مساجد ،مدارس، امام بارہ گاہوں ،آستانوں ،علماء و مشائخ کی ٹارگیٹ کلنگ کی جارہی ہے بھارتی ایجنڈ گرفتار ہو رہے ہیں اس کے باوجود حکمراں معذرت خواہانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں بلکہ بھارت کی کاسیہ لیسی میں مصروف ہیں ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک میں قیام امن اور سرحدوں پر بھارتی جارحیت کو رکوانا ممکن نہیں ملک کی محب وطن جماعتیں پاکستان کی بقاء سالمیت اور تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں جمعیت علماء پاکستان ہر فورم پر پاکستان کی سالمیت کے تحفظ اور مظلوم کشمیریوں کی دادرسی کیلئے صدائے حق بلند کرتی رہے گی ۔