اہم ڈیجٹیل کرنسی منصوبے کے بارے میں چین کا محتاط رویہ

بدھ 16 نومبر 2016 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین ڈیجیٹل پیپر کرنسی کی نئی ٹیکنیکس استعمال کرنے کی امیدوں اور لین دین کو زیادہ شفاف اور فعال بنانے کے پیش نظر ڈیجٹیل کرنسی پر تحقیقی کام کو تیز کررہا ہے چین کے 2014ء میں قانونی طورپر حمایت یافتہ ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ جاری کرنے کے بعد سے اصل منصوبے میں نظرثانی کے دو ادوار کئے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیق ابھی جاری ہے ۔

یہ بات ڈیجٹیل کرنسی ریسرچ سینٹر کی قیادت کرنے والے وسطی بنک کے اہلکار یائو چیان نے بتائی ہے ، چین بعض منی مارکیٹوں میں یہ کرنسی جاری کرے گا اور بتدریج اور محتاط طریقے سے اس کے استعمال کو فروغ دے گا ۔ یہ بات انہوں نے مخصوص نظام الاوقات دیئے بغیر کہی ۔

(جاری ہے)

روایتی کاغذی کرنسی کے مقابلے میں ڈیجیٹل کرنسی میں جدید ترین کرائپو ٹو گرافک ٹیکنیکس استعمال کی جاتی ہے ،گردش میں کم لاگت آتی ہے ، لین دین میں فعال اضافہ ہوتا ہے اور شفافیت کو فروغ حاصل ہوتا ہے انتہائی مقبول ڈیجٹیل کرنسی بٹ کائن ہے جو کسی بنک یا حکومت سے منسلک نہیں ہیں اور استعمال کرنے والے خفیہ طورپر کرنسی خرچ کر سکتے ہیں ، بٹ کائن کے برعکس چین کی ڈیجیٹل کرنسی وسطی بنک جاری کرے گا اور کاغذی رقم کے متبادل کے طورپر حکومت کی طرف سے قانونی تحفظ حاصل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :