سندھ حکومت شہریوں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:37:44 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:37:44 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:37:44 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:37:44 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:31:13 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:24:17 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:24:09 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:24:07 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:12:03 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:02:20 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:17:04
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سندھ حکومت شہریوں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ،شمیم ممتاز

پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت صحت کے حوالے سے خدمات انجام دینے والی شخصیات میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے اشتراک سے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر مامور شعبہ طب کی شخصیات جن میں فیلڈ میں کام انجام دینے والے پولیو ورکرز ،ڈاکٹر ،ڈسپنسرز ،نرسنگ اسٹاف اور ہومیو ڈاکٹر ز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد نیشنل میوزیم کراچی میں ہوا جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شمیم ممتاز نے مضافاتی علاقوں میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی کے لئے کراچی سمیت سندھ کے گائوں اور دیہاتوں میں عملی اقدامات کررہی ہے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولت کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ کے تمام علاقوں میں طبی مراکز کو فعال بنا یا جارہا ہے تاکہ عوام کو فوری اور سستی طبی سہولت کی فراہم کی جاسکے انہوں نے صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مامور شخصیات کی خدمات کو سراہنے اور انہیں ایوارڈز سے نوازنے پر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کی تعریف کرت ہوئے کہاکہ ایسے اقدامات نہ صرف قابل تعریف ہیں بلکہ قابل تقلید بھی انہوں نے سماجی تنظیموں سے کہاکہ وہ ایسی کاوشوں کے ذریعے معاشرے میں سدار اور عوام کی بہتر خدمت کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں تقریب سے سکینڈ ان ونگ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ عنایت اللہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 16:24:17 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان