پشاور میں خشک سالی کے خاتمے کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی

روشنی پھیلتے ہی مسلمانوں کی بڑی تعداد رب کریم کے سامنے سربہ سجود ، گناہوں کی بخشش اور باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی

بدھ 16 نومبر 2016 16:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پشاور میں خشک سالی کے خاتمے کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی ۔ شہریوں نے اللہ کے حضور گناہوں کی معافی اور ابررحمت کے برسنے کی دعائیں مانگی پشاور میں بڑھتی ہوئی خشک سالی اور بارش نے ہونے کے باعث کئی موسمی بیماریوں نے جنم لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

حیات آباد میں علما کی اپیل پر رب کائنات کو راضی کرنے کیلئے روشنی پھیلتے ہی مسلمانوں کی بڑی تعداد رب کریم کے سامنے سربہ سجود ہو گئے اور نماز استسقا ادا کی شہریوں نے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر گناہوں کی بخشش اور باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر تک پشاور میں بارش کے امکانات کافی حد تک کم ہیں۔ ما ہرین کی نظر میں موسم کے اتارچڑھائوکے با عث بیما ریو ں میں ا ضا فہ ، خشک سالی اور غذائی پیداوار میں کمی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :